ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مایاوتی کا پی ایم مودی پرحملہ، بولا ایک طرف پاکستان پر سخت رخ، دوسری طرف مبارکبادی پیغام

مایاوتی کا پی ایم مودی پرحملہ، بولا ایک طرف پاکستان پر سخت رخ، دوسری طرف مبارکبادی پیغام

Sun, 24 Mar 2019 01:48:54  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ:23 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے پی ایم مودی کے پاکستان کو مبارک دینے پر سوال اٹھائے ہیں۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیاکہ ایک طرف ووٹ کے مفاد کی خاطر پاکستان کے خلاف قسم قسم کی سخت بیان بازی اور سخت موقف لیکن دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم (عمران خان) کو مبارکباد کے خفیہ خط۔پی ایم مودی حکومت کی طرف سے ملک کی 130 کروڑ عوام کے ساتھ اس طرح چھلنے کا کھیل کھیلنا کیا مناسب ہے،عوام سے اپیل۔ ہوشیار رہو۔ 
یہی نہیں، مایاوتی نے ٹویٹ کیاکہ جنہوں نے گجرات میں لوک آیکت کی تقرری نہیں ہونے دی، انہیں 5 سال بعد مرکز میں لوک پال کی تقرری کے لئے آخر مجبور ہونا پڑا ہے،معزز سپریم کورٹ کا دباؤ آخر کار کام آیا۔جسٹس پناکی گھوش نے ملک کے پہلے لوک پال کے طور پر آج حلف لے لیا،انہیں اور ہم وطنوں کو مبارکباد۔ بتا دیں کہ پی ایم مودی کی جانب سے ملے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے عمران نے لکھا تھاکہ میں (نریندر مودی) پاکستان کے قومی دن پر پاکستان کی عوام کو اپنی مبارک باد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔یہی وقت ہے کہ دہشت گردی اور تشدد سے آزاد ماحول میں برصغیر کے لوگ جمہوری، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال علاقے کے لئے ساتھ مل کر کام کریں۔ 


Share: